پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

تھرپارکر کے جنگل میں درخت سے لٹکی 3 لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

تھرپارکر کے گاؤں میں جنگل سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھرپارکر کے گاؤں ڈانو دھاندھل بائی پاس کے قریب جنگل کے قریب درخت سے لٹکی تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشیں درخت سے لٹکی پائی گئی ہیں۔

تفتیشی حکام نے لاشوں کو درخت سے اتار کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ان کی شناخت 22 سالہ دھنجی کوہلی، 19 سالہ گوتم اور حیرام کوہلی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لاشوں کو تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں جن سے شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل کا واقعہ ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی اس کا علم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہوسکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں