تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

مدفون لڑکی کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنادیا گیا

ٹھٹھہ: سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں سفاک ملزم نے لڑکی کی میت کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں نامعلوم ملزم نے 14 سالہ لڑکی کی لاش کو قبر سے نکال کر بے حرمتی ‏کی، ملزم لڑکی کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کرکے فرار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم لڑکی کی لاش بے حرمتی کے بعد جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، گاؤں اشرف چانڈیو ‏کی رہائشی لڑکی کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے سے انسانیت کا سرشرم سے جھک گیا ہے، وحشی درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے کو دبانے کی کوشش کرنے والے بھی جرم میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، ورثا کی ہر فورم پر مکمل مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر بورے والا میں قبرستان میں دفنائے گئے نومولود بچے کی لاش قبر سے غائب ‏ہوگئی تھی۔

بورےوالا کے نواحی گاؤں 513 ای بی میں اشفاق نامی شخص کا آٹھ دن کا بچہ وفات پا گیا تھا جس کی گاؤں کے قبرستان میں ‏تدفین کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مرد اور عورت کے پاؤں کے نشان قبر کے قریب موجود تھے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ‏ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -