The news is by your side.

Advertisement

ٹھٹھہ اور سجاول میں تیز طوفانی ہوائیں، نظامِ زندگی درہم برہم

ٹھٹھہ : ٹھٹھہ اور سجاول میں تیز طوفانی ہواؤں سے بجلی کا نظام درہم برہم جبکہ کچے مکانات گرگئے اور عام زندگی مفلوج بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں تیز طوفانی ہواؤں کے باعث کچے کے علاقے میں کئی مکانوں کی چھتیں اڑگئیں، کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

تیز ہواؤں کے سبب گھمبوں کے تار بھی ٹوٹ گئے، جس سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا، شدید ہواؤں کے چلنے سے کشتیاں ساحل پر آگئیں جبکہ سمندر میں تیز موجیں اٹھنے لگیں۔ تیز ہواؤں کے باعث شدید گرمی کا اثر ٹوٹ گیا۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور موسلاھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کو بھگادیا اور موسم خوشگوار کردیا، لاہور میں تیز آندھی نے گرمی کا زور توڑ دیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، فیصل آباد ،گجرات ،گوجرانوالہ ،ڈسکہ ،اور شیخوپورہ میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش نے لوڈشیڈنگ اور گرمی سے ستائے شہریوں کو گرمی سے نجات دلاکر موسم ٹھنڈا کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں