جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

73 ویں ایشز سیریز آج سے شروع ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کے 73 ویں ایڈیشن کا آغاز آج ایجسٹن برمنگھم سے ہوگا سیریز پانچ میچز پر مشتمل ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ایشز سیریز کا آغاز آج سے ایجسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم سے ہو رہا ہے۔ یہ سیریز کا 73 واں ایڈیشن ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی تک لارڈز لندن، تیسرا میچ 6 سے 10 جولائی ہیڈنگلے لیڈز میں ہوگا، چوتھا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 جولائی تک ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول کرکٹ گراؤنڈ لندن میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 72 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں جب کہ 6 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔ گزشتہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار صفر سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں