The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹر من موہن سنگھ، بھارت کے حادثاتی وزیراعظم۔۔ ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی: بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اداکار انوپم کھیر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں اکشے کھنّا سنجایا بارو کا کردار ادا کررہے ہیں جو من موہن سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر ہیں، ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار  بھارتی وزیراعظم سے مخلص ہےجبکہ دیگر لوگ اُن کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

فلم میں بھارت کے عالمی ممالک سے معاہدے اور کانگریس کی مخالفت کے بارے میں دکھایا گیا جبکہ یہ بھی دکھایا گیا کہ من موہن سنگھ معاہدوں میں درمیانے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

سونیا گاندھی کا کردار جرمن اداکارہ سوزانے بیرنیرت نے نبھایا جبکہ آہنہ کمار پریانکا گاندھی، ارجن مدتھور نے راہول گاندھی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مادھوری کی سیاست میں انٹری، خبر جھوٹ نکلی

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا ٹریلر اور اسکی ریلیز اُس وقت ریلیز کی جارہی ہے جب ملک میں لوک سبھا کے انتخابات سر پر ہیں، اس ضمن میں جب انوپم کھیر سے سوالات بھی کیے گئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’ملک کی حب الوطنی سے بنائی جانے والی فلم آزادی کے روز دکھائی جاتی ہے، اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ الیکشن کے دنوں میں اسے ریلیز کیا جائے، میرا نہیں خیال ’حادثاتی وزیراعظم‘ سے کسی ووٹر کا رجحان تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہر ووٹر اپنی سیاسی وابستگی اور ملک کی بہتری کو دیکھتے ہوئے ووٹ دیتا ہے، اگر ہماری فلموں کی وجہ سے کسی کے وزیراعظم بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ہوتا ہے تو اسے مضحکہ خیز ہی قرار دیا جاسکتا ہے‘۔

انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ’حادثاتی وزیراعظم فلم کا شمار انٹرنیشنل فلمز میں ہوگا کیونکہ اس میں بہت سارے ایسے موضوعات بھی دکھائے گئے جن کا تعلق عالمی ممالک سے ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ قتل کا حکم دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مقدمہ درج

یاد رہے کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیر اعظم رہے، بعد ازاں اُن کی زندگی پر ایک کتاب لکھی گئی جس پر یہ فلم بنائی جارہی ہے۔

ڈاکٹر من موہن سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر سنجایا بارو وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر تھے جنہوں نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد کتاب لکھی اور پھر اسے شائع کروایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میری کتاب میں چند ایسے انکشافات اور واقعات موجود ہیں انہیں پڑھ کر سب دنگ رہ جائیں گے اور یہ لکھ کر میں نے اپنا قومی حق ادا کیا۔

ایک حادثاتی وزیر اعظم آئندہ برس گیارہ جنوری کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں