The news is by your side.

Advertisement

کروناویکسین کا حصول، بڑی پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے حصول سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے حتمی سفارشات مرتب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ویکسین کے حوالے مرتب کی جانے والی سفارشات منظوری کے لیے کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ معاون خصوصی فیصل سلطان کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے سفارشات تیار کی ہیں۔

کروناویکسین: پاکستان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

قبل ازیں وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا پھیلاؤ کی رفتار، متوقع کرونا ویکسین اور ایس اوپیز پر عمل سمیت طبی وسائل کی دستیابی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سربراہ قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامراکرام اور صوبائی چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے۔

متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام نے اسمارٹ لاک ڈاؤن صورتحال پر بریفنگ دی جس میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں6دسمبرتک مکمل لاک ڈاؤن ہے، ملک بھر میں5082مقامات پراسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، 5082اسمارٹ لاک ڈاؤن سے20لاکھ آبادی کو کنٹرول کیا جارہا ہے، پنجاب میں 1459 مقامات پراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

بریفنگ کے مطابق سندھ میں 206 اور کے پی میں182مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، کرونا کیسز کی سب سےزیادہ شرح میرپورآزادکشمیر میں27.75فیصد ہے، مظفر آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 23.44 فیصد ہے، حیدرآباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 18.21 فیصد ہے، ملک بھر میں کرونا کے 2046 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں