تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغان مفاہمتی عمل، امریکی نمائندہ خصوصی چار ملکی دورے پر روانہ

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل افغان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں چار ملکی دورے پر روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان، پاکستان، امارات اور قطر کا دورہ کریں گے، اس دورے میں طالبان کا معاملہ اہم قرار دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ازلمے خلیل زاد 8 سے 20 نومبر تک چاروں ممالک کا دورہ کریں گے، افغان مفاہمتی عمل میں طالبان سے مذاکراتی عمل پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے رواں سال اگست میں کہا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل میں شمولیت کے لیے طالبان پر شدید دباؤ ہے، افغان سیکیورٹی فورسز کی صلاحتیوں میں اضافے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل تمام صورت حال میں سب سے اہم ستون ہے، اس کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے۔

امریکا طالبان کو مذاکرات کی میز پر بیٹھانے کی کوششوں میں ہے، جبکہ اگست میں ہی امریکا کے اعلیٰ اہلکار نے طالبان کے نمائندوں سے قطری دارالحکومت دوحہ میں ملاقات بھی کی تھی۔

افغانستان: طالبان کے دہشت گرد حملے، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 3 زخمی

علاوہ ازیں افغانستان میں طالبان نے اپنے دہشت گرد حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شدت پسندوں نے افغان صوبہ فراہ کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

خیال رہے کہ رواں سال نومبو کو امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیرِ نو افغانستان (SIGAR) نے رپورٹ جاری کی تھی کہ حالیہ برسوں میں افغانستان پر طالبان کا کنٹرول بڑھا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2015 میں افغان حکومت کا 72 فی صد علاقوں پر کنٹرول تھا، موجودہ کنٹرول 407 اضلاع میں 55.5 فی صد رہ گیا ہے، افغان حکومت اور فوج اپنا کنٹرول قائم رکھنے میں نا کام ہے۔

Comments

- Advertisement -