تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

غصیلی خاتون نے دکان میں تباہی مچادی

لندن: برطانیہ میں خاتون خریدار کو کروناوائرس سے متعلق حفاظتی ہدایات پر عمل کا کہنا مہنگا ثابت ہوا، غصیلی عورت نے دکان میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں خاتون کسٹمر نے اس وقت شور شرابا اور ہلہ بول دیا جب اسے کہا گیا کہ وہ دکان میں کرونا ہدایات پر عمل کریں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے سیوری میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون خریدار آپے سے باہر ہوگئی اور اسٹور میں موجود اشیا کی توڑ پھوڑ شروع کردی جس کے باعث ہر طرف شیشے بکھر گئے۔

دکان میں کام کرنے والی خاتون نے بتایا کہ ہم نے مذکورہ عورت کو سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کو کہا جس پر وہ آگ بگولا ہوگئی اور اسٹور میں موجود تمام ملازمین پر چیخنا چلانا شروع کردیا۔

حملہ آور خاتون دکان میں تباہی مچانے کے بعد باآسانی فرار ہوگئی اور ہر طرف شیشوں کے ٹکڑے چھوڑ گئی۔ خیال رہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مذکورہ عورت کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -