جامعہ کراچی کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے احتجاج جاری رہے گا۔
جامعہ کراچی کے ملازمین کا آرٹس آڈیٹوریم میں جنرل باڈی اجلاس آرٹس آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں پچیس سو سے زائد ملازمین نے شرکت کی اور تین دن کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔
جنرل باڈی اجلاس میں ملازمین کی جانب سے دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے جس کے مطابق جامعہ میں چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
ملازمین نے کہا کہ تین دن مطالبات نہیں مانے گئے تو ایک ماہ کے لیے تمام ملازمین چھٹیوں پر چلے جائیں گے انتظامیہ ہر بار فنڈ کی کمی کا رونا روتی ہے ملازمین کی میڈیکل سہولت بھی ختم کر دی گئی ہیں جب تک ملازمین کو تمام مراعات، الائونس نہیں دیے جائیں گے احتجاج جاری رہے گا۔