ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو جدید طرز پر اپ گریڈ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی) نے سینٹرلائز ایپلی کیشن تیار کرلی، ایپ کے ذریعے پورے سندھ کا ایکسائز ڈیٹا چیک کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو جدید طرز پر اپ گریڈ کردیا گیا۔ ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایپلیکیشن تیار کی ہے، ابتدائی طور پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایکسین حاصل ہوگا، ایپلی کیشن کے ذریعے پورے سندھ کا ایکسائز ڈیٹا چیک کیا جاسکتا ہے۔

کراچی : گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ اب نہیں بچ سکیں گے

- Advertisement -

ایس ایس پی کے مطابق اے وی ایل سی کو سینٹرلائز کرنے کا کام شروع کیا ہے، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سافٹ ویئرپر کام کر رہی ہے، اپیلی کیشن کا ڈیٹا بیس یہی سافٹ وئیر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اے وی ایل سی سندھ کے30ڈسٹرکٹس میں کام کررہی ہے، تمام ڈسٹرکٹس ایپلی کیشن کے ذریعے اپڈیٹس حاصل کرسکیں گے، اندرون سندھ سے مسلسل ڈیٹااپ لوڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بہت جلد ڈیٹا بیس کاکام مکمل ہوجائے گا، چوری کی گئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا بڑا حصہ بلوچستان جاتا ہے۔

عارف اسلم راؤ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مربوط سسٹم بنارہے ہیں جس سے کافی بہتری آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں