تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

موبائل ایپ کے ذریعے عدالت قاتل تک پہنچ گئی

واشنگٹن: امریکا میں آئی فون ایپلی کیشن نے عدالت کو بیوی کے قاتل شوہر تک پہنچا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں بیوی کے قاتل شوہر کو 16 سال جیل کی سزا سنائی گئی، مجرم کو پکڑنے میں موبائل ایپ نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون میں موجود ہیلتھ ایپلی کیشن صارف کو صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتی ہے، اس کے ذریعے چہل قدمی کے دورانیے اور قدموں کی تعداد کو بھی ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

ایپل ہیلتھ ایپ — فوٹو بشکریہ میک ریومرز

ایسا ہی ہوا قتل کے کیس میں کہ جب مجرم نے کہا جس وقت اس کی بیوی کی موت ہوئی وہ سورہا تھا لیکن ایپ کے ریکارڈ میں دیکھا گیا کہ اس نے مذکورہ دورانیے میں سونے کے بجائے 18 قدم اٹھائے تھے۔

خیال رہے کہ قتل کا یہ واقعہ سال 2018 میں پیش آیا تھا۔ خاتون مردہ حالت میں گھر کے باہر پڑی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سر پر گہری چوٹ کو قرار دیا گیا تھا۔

شوہر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیوی نشے کی عادی ہے، ممکنہ طور پر زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے گرکر مری۔

Comments

- Advertisement -