تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کالعدم افراد کے بینک اثاثے غیر منجمد نہیں کیے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار دیے گئے افراد کے بینک اثاثے بحال نہیں کیے گئے۔

کالعدم شخصیات کےبینک اکاؤنٹ منجمد کرنےکےمعاملےپر ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار افراد کے بینک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کیے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار دی گئی شخصیات پربینک اثاثوں سمیت دیگر پابندیاں جوں کی توں برقرار ہیں تاہم سکیورٹی کونسل کی پابندی کمیٹی نےان شخصیات کوبنیادی اخراجات کی چھوٹ دی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کمیٹی کی جانب سے یہ نرمی روز مرہ کے اخراجات کیلئے ہے اور اس حوالے سے قانون کے مطابق مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی واضح کیا کہ 12جولائی کو انگریزی اخبار نےاس حوالے سے غلط خبر شائع کی ہے، اقوام متحدہ سےکالعدم قرار افراد کے بینک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کیے۔

Comments

- Advertisement -