تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہندو انتہاپسندوں کی بربریت، مسلمان بزرگ پر حملہ کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندوانتہا پسندوں نے ایک بار پھر ظلم کی انتہا کردی، مسلمان معمر شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں عبدالصمد نامی ضعیف نماز پڑھنے جارہے تھے کہ اس دوران انتہاپسندوں نے حملہ کردیا، تشدد کے دوران ظالموں نے معصوم شہری کی داڑھی بھی کاٹ ڈالی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرکے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم پراویش کو گرفتار کرلیا جبکہ ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نماز کے لیے جانے والے شہری کو ملزمان نے رکشے سے اتارا اور جنگل کی طرف لے گئے جہاں انہوں نے بہیمانہ تشدد کیا اور داڑھی کاٹی اس دوران نہتے معمر کو مغلظات بھی بکی گئیں۔

انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد، داڑھی کے بال نوچ لیے

حملہ آوروں نے لاتیں، مکوں اور لکڑیوں سے وار کیا جس کے باعث مسلمان بزرگ کی حالت غیر ہوگئی۔ نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کی بھی دھمکی دی۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر میرا موبائل بھی چھین لیا گیا تھا، انصاف فراہم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -