"دی بیسٹ” کسی بھی امریکی صدرِ کی انتہائی محفوظ گاڑی تصور کی جاتی ہے یہ قیمتی کار اپنی شاہانہ خصوصیات اور خوبصورتی کی بدولت اپنی مثال آپ ہے۔
جنرل موٹرز کی تیار کردہ ’دی بیسٹ‘کار انتہائی محفوظ، بکتر بند کیڈ لاک تصور کی جاتی ہے، اس خصوصی کار میں ہوائی جہاز کا طاقتور انجن لگایا گیا ہے۔
یہ صرف کار نہیں ہوتی بلکہ اسے ایک انتہائی محفوظ قلعہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، یہ لیموزین کار سال 2018 سے استعمال میں ہے باہر سے کیڈلاک لگتی ہے لیکن حقیقت میں یہ عام گاڑی نہیں اسے جنرل موٹرز نے سیکرٹ سروس کی ہدایات پر خاص طور پر تیار کیا ہے تاکہ یہ امریکی صدر کو ہر صورت میں محفوظ رکھ سکے۔
اس گاڑی کا وزن 15 سے 20 ہزار پاؤنڈ تک ہوتا ہے، اس کے دروازے بہت موٹے اور بھاری ہیں۔ کھڑکیاں 5انچ موٹی بلٹ پروف شیشے سے بنی ہیں۔ ٹائر ایسے ہیں جو گولی لگنے کے باوجود چل سکتے ہیں۔
اس کار کا اندرونی حصہ کیمیائی اور حیاتیاتی حملوں سے محفوظ ہے۔ گاڑی میں صدر کے خون کے گروپ کا ایمرجنسی اسٹاک بھی رکھا جاتا ہے۔
اس کے اندر وہ تمام جدید نظام موجود ہیں جن کی مدد سے امریکی صدر دنیا میں کہیں بھی ہوں، محفوظ طریقے سے بات چیت کرسکتے ہیں، یہ گاڑی اندر سے سادہ نہیں بلکہ ایک چھوٹے سے کنٹرول روم جیسی ہوتی ہے۔
1963میں صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اب امریکی صدر کھلی گاڑی میں سفر نہیں کریں گے، اس کے بعد ہر نئے ماڈل میں مزید حفاظتی چیزیں شامل ہوتی گئیں اور آج یہ گاڑی انتہائی محفوظ بن چکی ہے۔
اس کار کے سسپینشن اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ اگرکوئی بم دھماکا بھی ہوجائے تو اس کے بعد بھی گاڑی اپنے وزن پر کھڑی رہتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



