ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

انسٹاگرام پر متحرک ’مکھی‘ کے فالوورز کی تعداد 2 لاکھ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر مکھیوں کے لیے آواز اٹھانے والی مکھی کے فالوورز کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر متحرک اکاؤنٹ ’بی این فلوینسر‘ فرانس کی غیر منافع بخش تنظیم چلارہی ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں مکھیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

عام طور پر اس اکاؤنٹ سے منفرد تصاویر والی پوسٹیں کی جاتی ہیں جن میں دنیا بھر کے صارفین کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ مکھیوں کی حفاظت اور اُن کی مدد کریں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایسے اہم پیغامات جاری کیے جاتے ہیں جن میں مکھیوں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل جیسے نسل کشی وغیرہ کو بھی نمایاں کیا جاتا ہے۔

فرانس کی فلاحی تنظیم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ بی کی بات کو بغور سُن کر اُس پر عمل کریں گے تاکہ مکھیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں