تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام آنے والا ہے، وزیر اعظم

لاڑکانہ : وزیر اعظم نے لاڑکانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی گورننس عوام تک لے جائیں گے اتنا کامیاب ہوں گے، حکومتی فیصلوں سے عوام کو آگاہ رکھنا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے لاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات وفاق سے صوبوں کو چلے گئے، اختیارات جتنے نچلی سطح پر منتقل ہوں گے نظام اتنا مضبوط ہوگا۔

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام آنے والا ہے جس کے بعد پیسہ ڈائریکٹ ضلع کونسل تک جائے گا، اختیارات نچلی سطح پر پہنچائے جائیں گے عوام بہتر فیصلے کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا سب سے زیادہ حامی میں ہوں، حکومتی فیصلوں سے عوام کو آگاہ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈائریکٹ الیکشن کے بغیر کراچی اور لاہور کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا، شہر قائد میں میئر کے ڈائریکٹ الیکشن کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی بجٹ شروع ہی 700 ارب کے خسارے سے شروع ہوتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاق سے اختیارات تو صوبوں کو منتقل ہوئے لیکن صوبوں نے نیچے منتقل نہیں کیے، اختیارات اور وسائل ملنے تک کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل سے لڑنے والے جہاز دیکھے تو سارے خراب پڑے تھے، ٹڈی دل کے خلاف ایک جہاز چلایا تو وہ بدقسمتی سے گر کر تباہ ہوگیا۔

عمران خان نے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہ جولائی میں بھارت کی جانب سے ٹڈی دل کا حملہ ہوسکتا ہے لیکن ٹڈی دل پر 31 جنوری سے ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل کے معاملے پر ایران اور بھارت سے بھی رابطے میں ہیں کیونکہ ٹڈی دل صرف ہمارے ملک نہیں بلکہ خطے کا بڑا مسئلہ ہے۔

وزیر اعظم نے موجودہ صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے کرونا پر بھی سیاست کی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارےلیے دہرا مسئلہ ہے لوگوں کو کورونا سے اور بھوک سے بھی بچانا ہے، ڈھائی کروڑ لوگ جو دہاڑی پر ہیں ملک بند کردیں تو وہ بھوک سے مریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزرائےاعلیٰ سے اجلاس میں مشاورت کرکے فیصلے کیے جاتے ہیں لیکن ایک گھنٹے بعد ٹی وی پر پیپلزپارٹی کے رہنما کچھ اور بیان دیتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نےکےپی،پنجاب،سندھ کسی صوبےمیں فرق نہیں کیا، اجلاس میں مراد علی شاہ بات مانتے ہیں، بعد میں بلاول کچھ اور بیان دیتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم کیلئے ٹیلی میٹری سسٹم لا رہے ہیں، ٹیلی میٹری سسٹم کون خراب کر رہا ہے تحقیقات ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -