تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بڑی خبر، روس پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد: کرونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں، روس پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہوگیا، ماسکو حکومت نے فروخت کی پیش کش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کر دی، وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کا آفر لیٹر موصول ہوا، پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا ہے، وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔

اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے، کلینکل رپورٹ میں سپٹنک فائیو کا دیگر ویکسین سے تقابلی جائزہ شامل ہے۔

کروناویکسین کی ملک گیر ترسیل کے لیے حکمت عملی تیار

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپٹنک فائیو کروناویکسین روس میں مقامی طور پر تیارکردہ ہے، سپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصدمؤثر ہے، سپٹنک فائیو دیگر ویکسین کے مقابلے سستی اور مؤثر ہے، دیگر کے مقابلے میں اسے ذخیرہ کرنا آسان ہے۔ سپٹنک فائیو کے لیے فنڈنگ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کی۔

خیال رہے کہ روسی حکومت کی جانب سے سپٹنک فائیو ویکسین کا استعمال جاری ہے۔ روس میں سپٹنک فائیو کرونا ویکسین روسی فوجیوں کو لگائی جا رہی ہے۔ روس کی سپٹنک فائیوویکسین کو اگست 2020میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ روس میں سپٹنک فائیوویکسین کے محدود استعمال کا آغاز نومبر میں کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -