جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی مالی مشکلات کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی مالی مشکلات کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے تنخواہیں دینے کے پیسے بھی موجود نہیں۔ فنڈز کی کمی کے باعث جاری منصوبوں کو بھی روک دیا گیا۔

ایچ ای سی کی جانب سے بجٹ پر کٹ لگنے اور طلبہ کا بروقت فیسیں جمع نہ کرنے کی وجہ سے یونیورسٹی کے مالی مشکلات بڑھ گئیں ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کو ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے لیے ماہانہ صرف 30 کروڑ روپے درکار ہیں یونیورسٹی کو ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے چھوتی سہ ماہی کا پورا بجٹ بھی نہ مل سکا اور نہ ہی طلبہ کے ذمہ 410 ملین روپے جمع ہو سکے۔

ایڈیشنل خزانچی مظہر اللہ کے مطابق اس وقت یونیورسٹی کو 350 ملین روپے خسارہ کا سامنا ہے ملازمین کی تنخواہیں طلبہ کی فیسیں جمع کرنے سے مشروط ہے،طلبہ فیس جمع کرے گے تو ملازمین کو تنخواہیں ملے گی آنے والے دنوں میں مشکلات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ادریس کا کہنا ہے کہ ملازمین کے احتجاج کے باعث 200 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں