تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ملازمین کی تنخواہ 70ہزار ڈالر کرنے کیلئے مالک نے اپنی تنخواہ کم کردی

واشنگٹن : امریکا کی گریویٹی نامی کمپنی کے سی ای او نے اپنی تنخواہ میں کمی کرکے تمام ملازمین کی تنخواہ 70 ہزار ڈالر کردی۔

اکثر باسز کو شکوہ ہوتا ہے کہ ملازمین کام کو غیر دلچسپی سے کرتے ہیں جبکہ بعض دفعہ وہ ملازمت چھوڑ کر ان اداروں میں بھی چلے جاتے ہیں جن سے کاروباری مسابقت ہوتی ہے۔

دراصل ملازمین انہی اداروں میں دل لگا کر اور محنت سے کام کرتے ہیں جہاں انہیں ان کا مطلوبہ ماحول اور تمام سہولیات ملیں اور ان کی قدر کی جاتی ہو، ملازمین کی قدر کرنے والا امریکی کمپنی گریویٹی پیمنٹس کا سی ای او ڈین پرائس ہے جس نے اپنی تنخواہ کم کرکے ملازمین کی تنخواہ میں کئی گناہ اضافہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈین پرائس کو 2015 میں اپنی کمپنی کی ایک خاتون ملازم سے بات کرنے کا موقع ملا تو انہیں پتہ چلا کہ 40 ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ کے باوجود ان کا گزارا مشکل سے ہورہا ہے کیونکہ سیئٹل میں رہائش بہت مہنگی ہے۔

مذکورہ خاتون مہنگائی کے باعث اپنے بچوں کی بہتر انداز میں کفالت نہیں کرپارہی تھی اور قرضے میں دھنستی جارہی تھی، اسی لیے ڈین پرائش نے فیصلہ کیا کہ اپنی تنخواہ(جو لاکھوں ڈالرز میں تھی) میں کمی کرکے اپنے تمام ملازمین کی کم از کم تنخواہ 70 ہزار ڈالر مقرر کردی۔

سی ای او کے اس اقدام پر دو سینئر ملازموں نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ کہ اس سے ملازمین میں بے فکری اور نااہلی پیدا ہوگی اور کمپنی کو نقصان ہوگا جبکہ دوسری کمپنیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا لیکن ڈین پرائس نے کسی کی پروا نہیں کی۔

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد 10 فیصد ملازم سیئٹیل جیسے مہنگے علاقے میں اپنا گھر بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ کمپنی کو بھی پہلے کی نسبت بہت فائدہ ہونے لگا کیونکہ تمام ملازمین زیادہ لگن اور محنت سے کام شروع کردیا اور کچھ ملازمین نے دفتر کے قریب رہائش اختیار کرلی تاکہ دفتر میں زیادہ وقت دے سکیں۔

Comments

- Advertisement -