تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کالج سے ڈراپ آؤٹ لڑکا دنیا کا کم عمر ترین ارب پتی بن گیا

سال 2013 میں کالج سے ڈراپ آؤٹ کیا گیا نوجوان دنیا کا کم عمر ترین کریپٹو ارب پتی شخص بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی نژاد کینیڈین شہری ویٹالک بوٹیرن نے دنیا کا کم عمر ترین کریپٹو ارب پتی شخص بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ بٹ کوائن کے بعد دوسری بڑی کرپٹی کرنسی ‘ایتھیریم’ کے شریک بانی ہیں۔

ستائیس سالہ ویٹالک بوٹیرن نے یہ سنگ میل پیر کے روز تب حاصل کیا کہ جب ایک ایتھریم کی قدر 3000 امریکی ڈالر ہوگئی جس کے بعد وہ دنیا کے کم عمر ترین کریپٹو ارب پتی بن گئے۔

مذکورہ نوجوان اس وقت تین لاکھ 33 ہزار ایتھر کا مالک ہے جس کی ڈالر میں مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی ایتھیریم کی بٹ کوائن کی نسبتا جلدی ٹرانسیکشن ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کرنسی کی مانگ اور مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ویٹالک ایتھریم بنانے والے آٹھ پروگرامرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -