The news is by your side.

Advertisement

بہادر بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری کو روکنے کی کوشش کی، بزرگ شہری نے موٹرسائیکل ملزمان پر گرادی۔

اے آروائی نیوز کے مطابق بدھ کی شب نیوکراچی سیکٹر فائیو اے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری کو روکنے کی کوشش کی۔

بزرگ شہری نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل کو ملزمان پر گرادیا جس سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرپڑے۔

اس کے بعد بھی ملزمان نے بزرگ شہری کی جان نہ چھوڑی اور انہیں لوٹنے کی تگ ودو کرتے رہے تو شہری نے قریب بڑا پتھر اٹھالیا جس پر ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی کراچی میں ایک دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناکر بہادری کی مثال قائم کردی تھی۔

ڈاکو دکان میں داخل ہوئے تو بزرگ دکاندار نے مسلح ڈاکو کو دبوچ کر کاؤنٹر پر گرایا اور گھونسوں کی بارش کردی تھی جس کے باعث ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں