تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بارات کے وقت دلہا اور والد گرفتار……وجہ کیا بنی؟

نئی دہلی : بھارت میں عین بارات کے وقت پولیس نے دلہا اور والد کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گرفتار کرکے دس کیلئے اسپتال میں قرنطینہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں کرونا کے مریض دلہا کے شادی کرنے کے ارمان دلہن کے گھر پہنچتے ہی ادھورے رہ گئے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے باعث شادی بیاہ سمیت تمام اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے لیکن ریاست اتر پردیش میں شادی کا متوالا ایک نوجوان اپنی بارات لیکر نکلا تو خود ہی کرونا کا شکار ہوگیا

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ نوجوان کمرولی گاوں سے اپنی بارات لیکر گاوں حیدرگڑھ پہنچا تو پولیس نے بارات کو گاوں کے پل پر ہی روک لیا۔

والد کی انوکھی خواہش، بیٹے نے لکڑی کے مجسمے سے شادی کرلی

پولیس نے دلہا اور والد سمیت گھر کے کچھ افراد کو گرفتار کرلیا تاکہ انہیں اسپتال منتقل کیا جاسکے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہیں اور ان کے خاندان کے کچھ دیگر افراد کو گرفتار کرکے دس روز کےلیے اسپتال میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -