The news is by your side.

Advertisement

برطانوی حکومت نے تماشائیوں کو بلانے کی تجویز مسترد کردی

لندن: وبائی مرض ’کروناوائرس‘ کے پیش نظر برطانوی حکومت نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں تماشائیوں کو بلانے کی تجویز مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے مانچسٹر میں 5ہزار تماشائی بلانے سے منع کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 24اگست سے شروع ٹیسٹ میں تماشائی نہیں آسکتے، وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ خالی اسٹیڈیم میں ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف یادگار فتح

ادھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں تیز کردیں۔

پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کے لیے ٹریننگ میں خوب جان لگائی۔

اسپنر ڈومینیک بیس نے دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو کڑا وقت دینے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں