جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

قربانی کے بھینسے کو گولیاں مار دی گئیں، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں قربانی کے وقت بھینسا بھپر گیا، بے قابو بھینسے پر شہریوں نے گولیاں چلا دیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکم 33 کے علاقے میں قربانی کےلیےلائے گئے بھینسے ‏کےساتھ بُل فائٹنگ کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

سپرہائی وے سے متصل سوسائٹی میں بپھرے بھینسےکو قابو کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد ‏اسے گولیاں مار دی گئیں۔

- Advertisement -

کلاشنکوف، ریپیٹراور ٹی ٹی کےذریعےبھینسےکونشانہ بنایاگیا اور کئی مقامات پر اسے روکنے کے ‏لیے فائرنگ کی گئی اور ٹانگ پر گولی لگنےسے بھینسا زخمی ہو گیا۔

مبینہ طور پر بھینسے کا مالک اور اہل علاقہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر کھلے عام فائرنگ کرتے ‏رہے۔

اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے پر پولیس ایکشن میں آ گئی اور گرفتاریاں شروع کر دیں۔ ایس ‏ایس پی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ قربانی کےبھینسےپرفائرنگ کرنےوالے3سے4 افراد زیر حراست ‏ہیں اور ویڈیو سے فائرنگ کرنےوالوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعے میں جو بھی شخص ملوث ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی ‏جائےگی، زیرحراست افراد سے ایک رپیٹر، ایک پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں