تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نہر سوئز میں پھنسنے والے بحری جہاز کا معاملہ، بڑا اعلان ہوگیا

دنیا کی مصروف ترین بحری گزر گاہ ‘نہرسوئز’ کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایک معاہدے کے تحت نہر میں پھنسنے والے بحری جہاز کو جلد چھوڑ دیا جائے گا۔

سوئز کینال اتھارٹی نے بتایا ہے کہ بحری جہاز(ایور گرین) سے متعلق ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے ذریعے جہاز مالکان کے حوالے کردیا جائے گا، اس ضمن میں 7 جولائی کو ایک تقریب بھی منعقد ہونے جارہی ہے جس میں فریقین معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس بحری جہاز کو تقریباً ڈھائی ماہ بعد ‘رہائی’ مل رہی ہے۔

بحری جہاز کے وکلا کا کہنا ہے کہ ہم مصر کے ساتھ ایک معاہدے پر متفق ہیں اور مصری قیادت جہاز چھوڑنے کی تیاریاں بھی کررہی ہے، کل سوئز کینال اتھارٹی کے صدر دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوگی۔

ادھر سوئز کینال اتھارٹی نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت نہر کو ایسی ٹگ بوٹ یعنی کھینچ کشتی بھی فراہم کی جائے گی کہ جس کی کھینچنے کی صلاحیت 75 ٹن ہوگی۔

خیال رہے کہ دی ایورگرین 23 مارچ کو ہالینڈ کی روٹرڈم بندرگاہ جا رہا تھا جب وہ نہر سوئز کے کنارے سے جا ٹکرایا تھا، جاپان کے اس بحری جہاز نے نہر سوئز میں ایک ہفتے تک دیگر بحری جہازوں کی آمد و رفت روک رکھی تھی جس کے باعث اربوں ڈالر کی سمندری تجارت رک گئی تھی۔

بعد ازاں مصری حکام نے جاپانی کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ بحری جہاز کے باعث راستہ بند ہونے پر جو نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے۔ تاہم اب فریقین باہمی لین دین کی بنیاد پر ایک معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -