تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکا میں تباہی، کرونا نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا

واشنگٹن: امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ریکارڈ 2لاکھ1961کیسز رپورٹ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک دن کے دوران 2 لاکھ 1961 کیسز کا رپورٹ ہونا سب سے زیادہ ہے، اس سے قبل امریکا میں کبھی 24 گھنٹوں کے دوران اتنے کیسز سامنے نہیں آئے۔

امریکا میں سب سے زیادہ کرونا کیس سامنے آنے کا پچھلا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ امریکا میں اب تک ایک کروڑ 5 لاکھ سے زیادہ کرونا کیس سامنے آچکے ہیں، کرونا کے باعث اموات کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ چین سے نمودار ہونے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 45 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 22 ہزار ہے، جن میں 65 لاکھ 52 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین وبا کے خلاف ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں لیکن تاحال کوئی حتمی ویکسین تیار نہ ہوسکی اور نہ ہی کوئی دوا اب تک سامنے آئے تو کرونا سے لڑسکے۔

Comments

- Advertisement -