ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

نجی دفتر کےعقوبت خانے میں زنجیروں سے جکڑا ملازم بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس نے شاہراہ فیصل پر واقع ایک عمارت میں کارروائی کرتے ہوئے نجی دفتر کے عقوبت خانے سے زنجیروں میں جکڑا ملازم بازیاب کرالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کارروائی میں بازیاب کرائے گئے ملازم 10 دن سے قید تھا اور اس پر 5 لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام تھا، پولیس کی جانب سے مغوی کے والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی، جس وقت ملزم کا بازیاب کرایا گیا اس وقت بھی اس کے پیروں میں زنجیر موجود تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اگر چوری کا معاملہ تھا تو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہے، ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب 10 دن تک قید رکھے جانے والے ملازم پر دوران قید انسانیت سوز تشدد کیا جاتا رہا، عقوبت خانے میں قید ملازم پر تشدد کی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

ویڈیو میں دفترمیں قید ملازم کو لٹکا دیکھا جا سکتا ہے جس کی آنکھوں پر کپڑا لپیٹا ہوا ہے، جب کہ قریب کھڑے ایک شخص نے ہاتھ میں ڈنڈا تھاما ہوا ہے اور دوسرا شخص ویڈیو بنا رہا ہے، ویڈیو بنانے والی کی آواز سنائی دیتی ہے کہ یہ دے گا یہ دے گا پیسے دے گا۔

اس موقع پر عبدالغفار نامی ملازم کی چیخیں بھی سنائی دیتی ہیں اور وہ چوری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے گڑگڑاتے ہوئے مت مارو مت مارو کی پکار کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں