تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

فٹبال ورلڈ کپ کا سحر سعودی ولی عہد کو بھی قطر کھینچ لایا

فٹبال ورلڈ کپ کا سحر سعودی ولی عہد کو بھی قطر کھینچ لایا اور شہزادہ محمد بن سلمان دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ آج سے قطر میں شروع ہو رہا ہے۔ اپنے آغاز سے قبل ہی کھیلوں کے اس سب سے بڑے ایونٹ نے دنیا بھر کھیلوں کے شائقین میں جوش و ولولہ بھر دیا ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ کا یہ سحر سعودی ولی عہد کو بھی قطر کھینچ لایا ہے اور شہزادہ محمد بن سلمان دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے مدعو کیا ہے اور سعودی ولی عہد آج شام فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ دنیائے کھیل کا سب سے بڑا عالمی میلہ آج قطر میں شروع ہوگا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور میوزک کے تڑکے سے شائقین کا لہو گرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، فٹبال ورلڈ کپ آج شروع ہوگا

ایک ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے اس سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی۔ تاہم فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا کہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا۔

قطر پہلا اسلامی ملک ہے جس کو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -