The news is by your side.

Advertisement

کاوان کو بھیجنے کیلیے چارٹر طیارے کو اجازت مل گئی

عدالتی احکامات پر اسلام آباد مرغرار چڑیا گھر کے ہاتھی کاوان کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی کارگو طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔کارگو خالی طیارہ اسلام آباد پہنچے گا اس حوالے سے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن نے بھی ڈی جی سی اے اے، ائرپورٹ مینجر اور اےایس ایف کو ہاتھی کی منتقلی کے حوالے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کاوان کی روانگی کے لیے ڈونرز کی جانب سے ڈی ایچ ایل کا خصوصی کارگو طیارہ چارٹر کیا گیا ہے۔کورونا کے باعث کاوان منتقلی آپریشن میں ایس او پیز پر سختی سے عمدرآمد کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ہاتھی کاوان کی منتقلی کے لیے وزارت ماحولیات تبدیلی نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔کاوان کی کمبوڈیا منتقلی کے لیے دو غیر ملکی ڈاکٹروں اور 8 غیر ملکی ٹیکنیکل ٹیم بھی ہمراہ روانہ ہو گی۔

کاوان کو 29 نومبر اتوار کو اسلام آباد ایئرپورٹ سےکمبوڈیا روانہ کیا جائے گا۔کاوان کی منتقلی پر مبنی آپریشن کے لئے این ایل سی کی 11 رکنی ٹیم خصوصی بھی اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے گی۔ ڈی ایچ ایل کے خصوصی کارگو طیارے کی پرواز نمبر 1016 اتوار کو صبح کے اوقات میں کاوان کو لے کر روانہ ہو گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں