تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

انسانیت دوستی کی اعلیٰ مثال، شہری نے بیٹے کے ولیمے کا خرچہ سیلاب زدگان کے نام کر دیا

ہنگو میں ایک شہری نے انسان دوستی کی مثال قائم کردی اور اپنے بیٹے کے ولیمے کا خرچہ سیلاب زدگان کے نام کرتے ہوئے ریلیف کیمپ میں عطیہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی کے شہر ہنگو میں بی ایک شخص سلیمان نے انسانیت دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا ولیمہ منسوخ کردیا اور تقریب کیلیے مختص 3 لاکھ روپے سیلاب زدگان کے کیمپ میں عطیہ کردیے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

اس حوالے سے سلیمان قریشی کا کہنا ہے کہ 3 دن بعد اس کے بیٹے کا ولیمہ ہے لیکن اس وقت مصیبت میں گھر اپنے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے اسی جذبے کے تحت میں نے بیٹے کا ولیمہ کرنے کے بجائے پریشان حال پاکستانیوں کی امداد بہتر سمجھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب سے گزر رہا ہے، ملک کا بیشتر حصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، گزشتہ دو ماہ سے جاری طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث مختلف حادثات م یں ہزار سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں گھر تباہ اور لاکھوں عوام بے گھر ہوکر کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

حکومت سمیت پاک فوج سیلاب زدگان کی مدد کیلیے ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فلاحی تنظیموں کے ساتھ عوام بھی اپنے پریشان حال بھائی بہنوں کی مدد کیلیے بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی دنیا سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے اپیل کی ہے جس کے بعد یورپی یونین سمیت مختلف ممالک سے امداد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -