پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے حکومتی فیصلے پر تنقید اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کا سبب بنے گا عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے غریب عوام پر رحم کیا جائے اور ہر ممکن ریلیف دیا جائے ماہانہ آمدن کم ہے اور پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے ٹیکس کی مد میں اخراجات دوگنے ہوچکے ہیں۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے بہتر حکمت عملی اپنائے وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں۔
Comments
- Advertisement -