تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی ایئرلائن کی پرواز میں بچی کی حالت بگڑ گئی، ہنگامی صورتحال

سعودی ایئرلائن کی پرواز میں اچانک بچی کی طبعیت بگڑنے پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق جازان سے دارالحکومت ریاض جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 1764 کو اس وقت ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی کی طبعیت اچانک ناساز ہوگئی۔

پائلٹ کو صورتحال سے آگاہ کیا تو کپتان نے اعلان کیا کہ طیارے میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے تو وہ فوری طور پر رابطہ کرے۔

مسافروں میں سے ایک ڈاکٹر جس کا نام امین شانی تھا اور اس کا تعلق سوڈان سے تھا، اس نے خود کو متعارف کروایا اور اسی اثناء میں ایک سعودی نرس نوال سلیمان بھی آگئیں۔

عملے نے ڈاکٹر اور نرس کو بچی کی بگڑتی حالت کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فوری طبی امداد فراہم کر دی جس سے بچی کی حالت سنبھل گئی۔

ریاض پہنچنے پر کپتان نے کنٹرول ٹاور کو صورتحال سے آگاہ کیا تو ایمبولینس طلب کر کے بچی کو فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -