The news is by your side.

Advertisement

کوروناوائرس پارلیمانی کارروائی پر بھی اثرانداز

قومی اسمبلی کا 20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوروناوائرس پارلیمانی کارروائی پربھی اثرانداز ہوگیا، جمعہ سے شیڈول اجلاس اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے یہ اجلاس2 ہفتے تک جاری رہناتھا۔

کوروناکےبڑھتےکیسزکی وجہ سےآئندہ اجلاس کی تاریخ اوپن رکھی گئی ہے،آئندہ اجلاس بلانےکافیصلہ کوروناوائرس کی صورتحال کےپیش نظرہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں چندروزقبل کوروناکےدرجنوں کیسزسامنےآئےتھے جس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کو 3 روز کےلئےبندکیاگیاتھا۔

دوسری جانب کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے سینیٹ احتیاطی تدابیر کے تحت سینیٹ کی کمیٹیوں کے اجلاسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔

سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں پرپابندی میں توسیع تیسری بارکی گئی ہے۔سینیٹ کمیٹیوں کےاجلاسوں پرپہلی پابندی3 نومبرکوعائدکی گئی تھی۔

نو نومبر کو سینیٹ کمیٹیوں کےاجلاس پر پابندی کےفیصلے میں توسیع کی گئی اور اب تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں