The news is by your side.

Advertisement

کوروناوائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مظفرآباد: عالمی کورونا وبا نے آزاد کشمیر میں خطرے کی گھنٹیاں بجادیں جہاں کوروناکیسز کی شرح10.51فیصد تک پہنچ گئی، آزادکشمیر میں فعال کورونا کیسز کی تعداد924ہوگئی ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران آزادکشمیر میں723 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے کےدوران آزاد کشمیر میں 76 مثبت کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزادکشمیر میں کورونا سے زیادہ متاثرہ ضلع مظفرآباد ہے۔

آزادکشمیر میں کورونا کے حوالے سے پونچھ دوسرے جبکہ پلندری تیسرے نمبر پر ہے۔

اس حوالے سے ذرایع نے مزید کہا کہ 24گھنٹے میں مظفرآباد سے 36 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پونچھ سے21 اور پلندری سے 13کورونا کیسز سامنے آئے۔

ملک میں پہلی بار ایک دن میں 5 لاکھ 25 ہزار افراد کی ویکسینیشن

گزشتہ 24گھنٹے میں میرپور سے4 اور کوٹلی سے2کوروناکیسز رپورٹ ہوئے، تاہم اس دورانیے میں ہٹیاں، نیلم، باغ، حویلی اور بھمبر سے کوئی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں