تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جعل ساز نے کورونا ریلیف فنڈ سے مرسڈیز خرید لی

کورونا لاک ڈاؤن میں حکومت کی جانب سے ملنے والے ریلیف فنڈ سے جعل ساز ںے مرسڈیز خرید لی۔

کورونا کے مشکل حالات میں امریکی حکومت نے ریلیف فنڈز جاری کرکے لوگوں کو کاروبار اور معمولات زندگی کے لیے معاونت فراہم کی۔

ملازمین کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے ریلیف پالیسی کے تحت اداروں، کمپنیوں اور چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والوں کو فنڈز جاری کیے گئے۔

اس پالیسی سے فلوریڈا کے شخص نے جعل سازی کرکے اپنے لیے مالا مال ہونے کا موقع بنا لیا، حکومت کو جھوٹا کاروبار اور ملازمین دیکھا کر لاکھوں ڈالرز بٹور لیے۔

48سالہ کیتھ ولیم نے حکومت کے ساتھ مختلف کاروبار اور 69 ملازمین کا ڈراما رچایا اور ریلیف فنڈ کی مد میں ماہانہ 7 لاکھ 60 ہزار ڈالرز حاصل کرتا رہا۔

ملزم نے قریباً 20 لاکھ ڈالرز حکومت سے وصول کیے اور مرسڈیز سمیت ایک ٹرک خرید لیا۔ حکومت کو دھوکا دینے کے لیے ملزم نے مختلف بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کیے اور پھر ملازمین کے نام پر نکالتا رہا۔

شک پڑنے پر تفتیشی اداروں نے کارروائی کی اور بھانڈہ پھوٹ گیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب اس پر جعل سازی کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -