تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وہ ملک جس نے کرونا ویکسین بننے سے قبل ہی 40 ملین خوراک خرید لی

جکارتہ: انڈونیشیا نے چین کی ادویہ ساز کمپنی سے ممکنہ کروناویکسین کی 40 ملین خوراک خرید لی، حکومت نے وضاحتی بیان بھی جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی سینوویکس نامی کمپنی سے انڈونیشیا نے 40 ملین کروناویکسین کے حصول کا معاہدہ طے کرلیا، ویکسین کی حتمی تیاری کے بعد وصول کنندہ کو فراہم کردی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت سینوویکس رواں سال نومبر سے اگلے سال مارچ تک ویکسین کی خوراکیں انڈونیشیا کو فراہم کرے گی۔ انڈونیشین وزیرخارجہ نے چین کے دورے کے موقع پر کہا کہ ہماری کمپنی بائیو فارما چینی کمپنی سے ویکسین حاصل کرے گی اور پھر عوامی سطح پر استعمال کے لیے حکمت عملی تیاری کی جائے گی۔

انڈونیشیا کا کرونا ویکسین سے متعلق بڑا اعلان

اس معاہدے سے متعلق انڈونیشیا کا بیان سامنے آگیا لیکن سینوویکس نے اب تک کوئی وضاحت نہیں کی۔

انڈونیشیا میں کروناوائرس سے اب تک 1 لاکھ 47 ہزار 211 افراد متاثر ہوچکے ہیں، ملک میں مجموعی طور پر 6 ہزار 418 مریضوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیال رہے کہ چینی کمپنی انڈونیشیا کے ساتھ مل کر ویکسین کے لیے کام کررہی ہے، ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات بھی گزشتہ ہفتے انڈونیشیا میں ہی ہوئے جس میں 1 ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔

Comments

- Advertisement -