تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وہ ملک جس نے کوروناویکسین لینے سے انکار کردیا، بڑا دعویٰ بھی کر ڈالا

دنیا بھر کے ممالک عالمی وبا کے خاتمے کے لیے کورونا ویکسین کے حصول اور اس کی ویکسی نیشن کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن ایک ایسا ملک بھی ہے جسے کوئی پرواہ نہیں ہے۔

افریقی ملک تنزانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے خطے میں کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے تو ہمیں ویکسی نیشن بھی نہیں کروانی۔ حکومت نے گزشتہ سال جون میں ہی تنزانیہ کو کورونا فری قرار دے دیا تھا۔

تنزانیہ کے صدر نے جون 2020 میں ملک سے کورونا کے خاتمے کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: اے پی

حکومت نے اب مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب ہمارے ملک میں وبائی کیسز ہے ہی نہیں تو ویکسین کیوں استعمال کریں؟ ملکی صدر جان موگوفلی نے ویکسی نیشن سے انکار کرتے ہوئے ویکسین پر تحفظات بھی اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں انہوں نے کسی قسم کی احتیاطی تدبیر نہیں اپنائی۔

جبکہ عوامی جلسے میں کسی شہری کو بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدبیر اپنانے کا نہیں کہا گیا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تنزانیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائے اور ویکسین کے حصول کے لیے بھی سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے۔

یاد رہے کہ جون 2020 میں تنزانیہ کے صدر جان موگوفلی کہا تھا کہ ان کا ملک کورونا سے پاک ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -