جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

‘عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھتا جائے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا بےمقصد احتجاج بےوقت کی راگنی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھتا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احتجاجی عناصر ترقی کاسفر روکنے کے درپے ہیں، پی ڈی ایم والےعوام میں بری طرح بےنقاب ہوچکے ہیں، مسترد عناصر کا بیانیہ پٹ چکا ہے، مسترد عناصر کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے، عوام نے بھی انہیں مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسترد عناصر روتے جبکہ عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھتا جائے گا۔

صوبائی وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، اپوزیشن مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور عوام نے بھی ان کا حقیقی چہرہ دیکھ لیا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑچکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں