تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عدالت کی ملزم کو قائد اعظم ہاؤس پر پلے کارڈ اُٹھا کرکھڑے رہنے کی انوکھی سزا

کراچی : عدالت نے دلچسپ سزا سناتے ہوئے ملزم کو ہر جمعہ کو قائد اعظم کی رہائش گاہ کے باہر پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا رہنے کا حکم دیا جس پر ’’احتیاط کیجیےغفلت، لاپرواہی سےگاڑی چلاناجان لیواہے‘‘ تحریر ہوگا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عدلیہ کی تاریخ کی یہ انوکھی سزا جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ شعیب الہیٰ نے سنائی جس کے تحت ملزم کو ’’احتیاط کیجیےغفلت، لاپرواہی سےگاڑی چلانا جان لیوا ہے‘‘ والا پلے کارڈ اٹھا کر ہر جمعہ کو دو گھنٹے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر کے باہر کھڑا ہونا ہوگا.

مجرم قاسم کو یہ سزا ایک سال تک کے لیے سنائی گئی ہے اور ہر جمعہ کو دو گھنٹے کے لیے قائد اعظم کے گھر پر سر راہ پلے کارڈ لے کر کھڑے ہونے کی نگرانی کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کےسیکشن آفیسر کو تفویض کی گئی ہے جو خود ملزم سے سزارا پر عملدرآمد کروائیں گے.

یاد رہے دو ملزمان قاسم اور اور محمد اسلام نے2015 میں سابق صدر پرویزمشرف کے پروٹوکول میں شامل ایک اہلکار کو ٹکرماری تھی جس کا مقدمہ مقامی عدالت میں درج کر کے دونوں مکزمان کو حراست میں لے لیا گیا تھا جب کہ بعد ازاں تحقیقات ایک ملزم محمد اسلام کو بری کردیا گیا ہے جب کہ دوسرے مجرم قاسم کو انوکھی سزا سنائی گئی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -