تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سی پیک منصوبے کوہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاک چین راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کوہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور سی پیک حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم کومنصوبوں کی مو جودہ صورتحال سےمتعلق بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا اور سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ادارےکی کارکردگی اور استطاعت کو مزید بہترین کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سماجی ومعاشی ترقی سےمتعلق بہترین منصوبہ ہے، اقتصادی راہداری پاکستان کےروشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کامظہرہے، سی پیک منصوبے کوہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور اس منصوبے کےثمرات ہرخاص وعام پاکستانی تک پہنچائیں گے۔

Comments

- Advertisement -