تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بختاور بھٹو کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا نکاح 29 جنوری کو ہوگا۔

بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

منگنی کی تقریب سے قبل بختاور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن بہت جذباتی ہے، آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بھی شکریہ۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم سب کرونا وائرس کے بعد مل کر خوشیاں منائیں گے۔

بختاور بھٹو کا نکاح 29 جنوری کو ہو گا جس کے لیے آصف زرداری کی جانب سے مہمانوں کو تقریب نکاح کے دعوت نامے ارسا کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -