اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ریاض میں سعودی جوڑے کی موت معمہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی پولیس نے اہم شاہراہ پر میاں بیوی کی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت میں ریاض شاہراہ پر مشکوک واقعے میں جوڑے کی موت ہوئی جو اب تک معمہ بنا ہوا ہے، پولیس واقعے کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔

ابتدائی طور پر کہا گیا ہے پہلے بیوی کی گاڑی میں موت ہوئی اس کے بعد شوہر نے خود ٹرک کے نچیے آکر خود کشی کرلی تاہم اس تمام تر واقعے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہمیں کار سے شعلے اٹھتے دکھائے دیے جائے وقوع پر پہنچے تو اندر خاتون مردہ حالت میں پڑی تھی، بعد ازاں شوہر نے خود کو چلتے ٹرک کے پہیوں کے نیچے دے دیا۔

زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، جائے وقوع سے دو بچے بھی ملے ہیں ان میں سے ایک دو ماہ اور دوسری ڈیڑھ سال کی ہے۔

پولیس اور تحقیقاتی ٹیم اموات کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش کررہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں