تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دنیا بھر میں کورونا کا قہر، اموات 20 لاکھ سے تجاوز کرگئیں

واشنگٹن/نئی دہلی/روم: کوروناوائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماری کووڈ19 نے دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ کروڑوں مریض زیرعلاج ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس سے اموات 20لاکھ سے تجاوز کرگئیں۔ امریکا دنیا بھر میں کوروناوائرس سے اموات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جہاں اب تک وبا سے 3لاکھ 97ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد برازیل 2لاکھ 7ہزار سے زائد اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت ایک لاکھ 51ہزار سے زائد اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر کھڑا ہے۔

کرونا نے مزید 45 افراد کی جان لے لی

اسی طرح شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں کوروناوائرس سے ایک لاکھ 36ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک کورونا کے 86ہزار سے زائد مریض انتقال گئے۔ حکومت نے تمام شہروں کو ہرممکن اقدامات شروع کردیے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔

یورپی ملک اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد80ہزار سے تجاوز کرگئی۔

Comments

- Advertisement -