ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج قدرت اللہ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو عدالت کی جانب سے کل(ہفتہ) دوپہر ایک بجے سنایا جائےگا۔

جمعہ کو سماعت جب شروع ہوئی تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے بریت اور عدالتی دائراختیار کو چیلنج کرنے کی دو درخواستیں دائر کی گئیں جس پر عدالت نے وکلاٗ کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کر دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح کیس : مفتی سعید اور عون چوہدری نے بیان ریکارڈ کرادیا

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے کیس کے چاروں گواہان، عون چوہدری، خاور مانیکا، ملازم لطیف اور نکاح خواں مفتی سعید پر جرح مکمل کی اور اپنے حتمی دلائل مکمل کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں