ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

’اسرائیل سے تعلقات پر فیصلہ قومی مفادات میں کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل سےتعلقات پرفیصلہ قومی مفادات میں کریں گے۔

ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہ اکہ اسرائیل سے تعلقات پر پاکستان اپنا فیصلہ ملکی مفادات میں کرے گا جب کہ فلسطینی عوام کے مفادات کو بھی مدِنظر رکھا جائے گا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے دو روز قبل چھ سے سات مسلم ملکوں سے جلد تعلقات کی بحالی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔

ایلی کوہن نے گزشتہ ماہ لیبیا کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد لیبیا سے تعلقات کی جلد بحالی کا دعویٰ کیا تھا جس پر لیبیا کی حکومت نے اپنی وزیرخارجہ کو برطرف کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں