تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

فضل الرحمٰن کے رشتے دار کو گورنر کے پی مقرر کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی کے غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس حوالے سے صدر مملکت کو سفارش بھجوا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اتحادی حکومت نے حاجی غلام علی کو گورنر کے پی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سفارش بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ صدر مملکت آج ہی گورنر خیبرپختونخوا کے لیے حاجی غلام علی کے نام کی منظوری دے دیں گے۔

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔ وہ رشتے میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی ہیں جو اس سے قبل سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے گزشتہ ماہ ہی یہ خبر دے دی تھی کہ پی ڈی ایم حکومت نے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی کی گورنر شپ کی خواہشمند عوام نیشنل پارٹی اپنے مطالبے سے دستبرداری پر رضامند ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کے لیے آصف زرداری اور اسفند یار ولی کو راضی کیا تھا۔

خیبر پختونخوا کی گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کا فیصلہ

ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کو کے پی کی گورنر شپ کے معاہدے سے دستبرداری کے بدلے میں مرکز میں اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا اور اے این پی اسی عہدے کی یقین دہانی پر اپنے اہم مطالبے سے دستبردار ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -