تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

صدف نعیم کے حادثہ پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صحافی صدف نعیم حادثے کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیرصدارت بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں خاتون صحافی صدف نعیم کی انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے شرکا نے فاتحہ خوانی کی۔

اجلاس میں صحافی صدف نعیم حادثے کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی میں متعلقہ محکموں کےافسرشامل ہونگے،رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔

وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا کہ عمران خان صدف نعیم کے گھر گئے میڈیا نے واقعے پر مثبت کردار ادا کیا آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ واقعےپر دلی افسوس ہوا پنجاب حکومت خاتون کی فیملی سےرابطے میں ہے۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی کاتفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -