تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نظام شمسی میں نئے چاند دریافت، کس سیارے کے چاندوں کی تعداد زیادہ ہوگئی؟

نظام شمسی میں چاند دریافت ہوتے رہتے ہیں اب ایک اور نیا چاند دریافت ہوا ہے جس سے کائنات کے ایک سیارے کے چاندوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

ہمارے نظام شمسی کے میں کئی بڑے سیارے موجود ہیں جن میں سب سے بڑے سیارے مشتری اور زحل کے درمیان ایک مقابلہ سا رہتا ہے اور وہ مقابلہ ہے چاندوں کا کیونکہ ان دونوں سیاروں کے درمیان اکثر نئے چاند دریافت ہوتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں نئے چاند دریافت ہونے کے بعد مشتری نظام شمسی کا سب سے زیادہ چاندوں والا سیارہ بن چکا ہے اور زحل کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

حال ہی میں مشتری کے ان دیکھے گوشوں سے ایک درجن نئے چاند دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد مشتری کے چاندوں کی تعداد بڑھ کر 92 ہوگئی ہے اور یوں وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ توقع ہے کہ اس طرح سیارہ مشتری کو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔

ان میں سے اکثر چاند اسکاٹ شیپرڈ نے دریافت کیے ہیں جو کارنیگی مرکز برائے سائنس سے وابستہ ہیں۔ وہ نظامِ شمسی کا نواں سیارہ ڈھونڈ رہے تھے کہ مشتری کے بہت سے ستارے ڈھونڈ نکالے۔

یہ چاند بہت چھوٹے اور قدرے مدھم ہیں جنہیں دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اب ہمارے پاس بہترین دوربینیں آگئی ہیں جو غیر معمولی طور پر زوم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہم بہت چھوٹے سیاروں کو بھی دیکھنے لگے ہیں۔ مشتری کے 12 میں 9 چاند بہت دور اور طویل مدار پر مشتری کے گردچکر کاٹ رہے ہیں اور ریٹروگریڈ یعنی الٹی سمت میں چل رہے ہیں۔ یہ چاند سال 2021 اور 2022 میں دریافت ہوئے تھے جن کی اب باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے۔

اب تک ان چاندوں کو کوئی نام تو نہیں دیے گئے ہیں لیکن بین الاقوامی فلکیاتی انجمن سے وابستہ چھوٹے سیاروں (مائنرپلانیٹ) مرکز نے اس کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جو نظامِ شمسی میں چھوٹے سیاروں کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیارہ زحل 2019 میں سب سے آگے تھا اور اس کے چاندوں کی تعداد 83 تھی۔

اب دیکھتے ہیں کہ چاندوں کی اس دوڑ میں سیارہ مشتری اپنی سبقت برقرار رکھ پائے گا یہ نئے چاندوں کی ملکیت میں سیارہ زحل ایک بار اس کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

Comments

- Advertisement -