کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 76 پیسے سستا ہوگیا، جبکہ کروناوائرس کے باعث کاروبار شدید متاثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا کہ انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے سستا ہونے سے ڈالر161.12 سے کم ہو کر 160.36 روپے پر بند ہوا۔ ڈالر کی کمی کے اثرات تجارتی معاملات پر بھی پڑیں گے۔
ڈالر سستا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی شرح بھی کم ہوگی۔
خیال رہے کہ عالمگیر وبا کے باعث عالمی سطح پر تجارت متاثر ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے، عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی۔
کرونا وبا کے باعث عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی، عالمی بینک
عالمی بینک کے مطابق اجرت، ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی، میزبان ممالک میں معاشی بحران سے ملازمتوں میں کمی کا خطرہ ہے۔ کم درمیانی آمدنی والے ممالک کو ترسیلات زر میں 19.7 فیصد کمی ہوسکتی ہے، متعدد کمزور گھرانوں کے لیے اہم معاشی لائف لائن نقصان کو ظاہر کرتی ہے۔