The news is by your side.

Advertisement

جنوبی پنجاب کے صوبے کے خواب کی آج عملی تعبیر کا آغاز ہوچکا، شاہ محمود

ملتان : شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے حوالے کہا کہ این ایف سی کی طرح پرونشل فنانس ایوارڈ بھی انتہائی ضروری ہے، اب ماضی کی طرح جنوبی پنجاب کے فنڈز دوسری مد میں خرچ نہیں ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اہم ویڈیو بیان کے ذریعے کیا، انہوں نے کہا کہ بحیثیت منتخب نمائندہ جنوبی پنجاب وزیراعظم کا مشکور ہوں، جنوبی پنجاب کے صوبے کے خواب کی آج عملی تعبیر کا آغاز ہوچکا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، آئی جی کی تعیناتی ہوچکی، جنوبی پنجاب والوں کو اب کاموں کیلئے میں لاہور نہیں جانا پڑے گا اور پولیس اور انتظامی معاملات اب ملتان، بہاولپورمیں ہی حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق انتہائی اہم قدم ہے، این ایف سی کی طرح پرونشل فنانس ایوارڈ بھی انتہائی ضروری ہے، پی ایف سی سے ضلعوں کو آبادی ، ضروریات، محرومیوں کے مطابق فنڈز ملیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اب ماضی کیطرح جنوبی پنجاب کے فنڈز دوسری مد میں خرچ نہیں ہوں گے، اب جنوبی پنجاب کا پیسہ صرف جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگا اور اب جنوبی پنجاب والوں کو انکے گھروں کے قریب انصاف میسر آئے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں